نعتِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
تمام اَلاؤ بجھ گئے اور میکدوں میں خاک اُڑی
دَیر کے سب بت گرے اور خانہ کعبہ شاد ہوا
اس ایک ہستی کی آمد سے
محمد مصطفیﷺ کی آمد سے
محمد مجتبیٰﷺ کی آمد سے
فرسودہ رسمیں ختم ہوئیں اور دلوں میں سب کے نور آیا
کفر و شرک کے بادل چھٹتے گئے اور ایمان آباد ہوا
اس ایک ہستی کی آمد سے
محمد مصطفیﷺ کی آمد سے
محمد مجتبیٰﷺ کی آمد سے